سرگودھا: (دنیا نیوز) قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث پولیس حراست میں چھڑوایا گیا ملزم مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 24 گھنٹے میں دوسرا پولیس مقابلہ ہوا، قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث پولیس حراست چھڑوا یا گیا ملزم مقابلے میں ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل خوشاب روڈ پر قتل اور ڈکیتی کاملزم ریاض تلوکڈ پولیس حراست سے چھڑوا گیا، ملزم مقابلہ میں مارا گیا، ضلع میں 24 گھنٹے میں دوسرا پولیس مقابلہ جاری ہوا اور 2 ملزمان پار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس خونی ڈکیتی کے ملزم سلیم کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے لیکر جا رہی تھی کہ نواحی چک 40 شمالی بائی پاس کے قریب ملزمان کے مبینہ ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزماں پولیس پارٹی سے زیر حراست ملزم سلیم کو چھڑوا کرفرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی طرف سے گھیرے میں آنے کے بعد پولیس اور ملزمان کیخلاف فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم موقع پر دم توڑ گیا۔ نعش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی۔