سرگودھا: (دنیا نیوز) سلانوالی میں فائرنگ کر کے بھائی نے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی، جہاں پر سگے بھائی اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ نواحی گاؤں چک 62 جنوبی میں مشتاق نامی شخص نے اپنے بھائی اشتیاق اور اپنی بیوی ثوبیہ کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاقی یا کوئی اور وجہ تال سامنے نہ آسکی، تھانہ سلانوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مشتاق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔