بھلوال: (دنیا نیوز) بھلوال بار کے جوائنٹ سیکرٹری رانا مدثر اقبال مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
بھلوال بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری رانا مدثر اقبال اپنے چیمبر کے باہر دوستوں کے ہمراہ بیٹھے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے بعد رانا مدثر اقبال شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھلوال منتقل کیا گیا مگر طبی امداد ملنے کے باوجود جا نبر نہ ہو سکے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا اور ہسپتال جمع ہونا شروع ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ان کی اپنے ہی خاندان کے چند افرار سے دشمنی چل رہی تھی انھوں نے مخالفین کے خلاف مقدمات بھی درج کروا رکھے تھے۔
مقتول کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ڈی ایس پی شکیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع دیئے۔