سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے مایوں بیٹھی دلہن کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے سلیمان پورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد مایوں بیٹھی دلہن 24 سالہ ہاجرہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولہ کے والد کے مابین جمالی بلوچاں میں جائیداد کا تنازعہ تھا، ملزمان اور مقتولہ کا والد آپس میں قریبی رشتے دار اور 73 جنوبی کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق 24 سالہ ہاجرہ بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر گھر کے سامنے کار سے اتر رہی تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی، لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ آپریشن دم توڑ گئی۔ لڑکی کے قتل سے شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔