سرگودھا: (دنیا نیوز) پیشی کے دوران آئی دو پارٹیوں نے عدالت کے باہر اپنی ’عدالت‘ لگا لی۔ مکوں تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ جبکہ پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں پیشی کے دوران آئی دو پارٹیوں نے عدالت کے باہر اپنی ’عدالت‘ لگا لی، آمنے سامنے آتے ہی دونوں پارٹیوں کے افراد آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اس دوران احاطہ عدالت میں بھگڈر مچ گئی، دونوں پارٹیوں کے افراد نے ایک دوسرے پر مکوں تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔
لڑائی کے دوران ہی پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا، دونوں فریقین کے درمیان تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں مقامی عدالت میں پیشی تھی، ایک گروپ عدالت میں حاضری کے بعد باہر نکلا تو دوسرے گروپ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔