سرگودھا: (دنیا نیوز) معمولی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے مریم ٹاؤن کے قریب افراد گھر کے باہر چہل قدمی کررہے تھے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشیں قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او کی ہدایت پر فرانزک سمیت دیگر انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں۔
آر پی او افضال احمد کوثر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ جلد گرفتار کر لینگے۔