گورنر پنجاب چودھری سرور سے سعودی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Published On 15 August,2020 11:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دے دیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔
 

Advertisement