لاہور، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 5 ماہ بعد بحال، کھڑے ہو کر سفر پر پابندی

Last Updated On 12 August,2020 11:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو بس سروس کو 5 ماہ بعد بحال کر دیا گیا، میٹرو بس میں کھڑے ہو کر سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو بس عملے اور مسافروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، ماسک کے بغیر شہریوں کو میٹروبس میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مسافروں کو ایک نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میٹرو بس کے ٹکٹنگ سٹاف کی طرف سے محدود ٹکٹیں دی جا رہی ہیں، میٹرو بس میں ایک وقت میں صرف 38 لوگ سفر کر سکتے ہیں۔
 

Advertisement