فیصل آباد: رجانہ موٹروے پر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Published On 15 August,2020 10:34 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں رجانہ موٹروے پر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

رجانہ سے سمندری آتے ہوئے موٹروے پر ڈرائیو کی تیز رفتاری سے وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں وین میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار زخمی ہوئے، ریسکیو نے زخمیوں کو سول ہسپتال سمندری منتقل کر دیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Advertisement