لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سیشن کورٹ کے احاطے میں قتل کا نوٹس لے کرآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس قاسم خان نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کے معاملہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہے؟
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آ نے والے واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ زمہ داروں کا تعین کرکے جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس قاسم خان نے سیشن کورٹ میں قتل کیساتھ پتوکی میں فائرنگ کےواقعہ کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔