لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر طوفان کھڑا کر دیا، شراب لائسنس کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا تھا ڈی جی ایکسائز نے لائسنس جاری کیا، ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے فائل واپس بھجوا دی، ڈی جی ایکسائز کا جاری لائسنس معطل کر دیا گیا، اس سارے معاملے میں عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب کے سامنے قابلِ احترام انداز میں پیش ہونگے اور تمام سوالات کے جوابات دیں گے۔