غیر قانونی شراب لائسنس جاری کروانے کا الزام، عثمان بزدار کی 12 اگست کو نیب طلبی

Last Updated On 06 August,2020 02:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کو غیر قانونی طور پر شراب کے لائسنس جاری کرانے کے الزام میں 12 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

 نیب نے اپریل 2019 ء میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا، نیب کے تحقیقات شروع کرنے پرمحکمہ ایکسائز نے شراب کا لائسنس منسوخ کر دیا، لائسنس کی منسوخی پر ہوٹل انتظامیہ نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا۔ محکمہ ایکسائز نے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کے خلاف بھی نیب میں ایک اور کیس کھل گیا۔ مریم نواز پر رائیونڈ میں 200 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرانے کا الزام ہے۔ نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا ہے۔ نیب نے سابق ڈی سی او نورالا مین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکڑ اراضی منتقل کی گئی، 100 کنال اراضی شہباز شریف اور 100 کنال نواز شریف کے نام علیحدہ سے منتقل کی گئی، اراضی کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement