لاہور: (دنیا نیوز) اتحاد کے معاملات سلجھانے کے لئے مسلم لیگ ق اور ایوان وزیر اعلی پنجاب کے درمیان رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب کے درمیان آج انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی قیادت میں آج مسلم لیگ ق کا وفد عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا، ملاقات 4 بجے ایوان وزیر اعلی میں ہوگی، ملاقات میں اتحاد کے امور، حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔ مسلم لیگ ق کی قیادت بعض امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔
مسلم لیگ ق کے گزشتہ روز ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے متعلق شکوے شکایات سامنے آئے تھے، فیصلہ سازی کے امور میں مسلم لیگ ق کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی شکوہ کیا گیا، اس ضمن میں آج کی ملاقات میں معاملات کو سلجھانے کے لئے اہم امور طے کئے جائیں گے۔