لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، کورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی، سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔