قصور: (روزنامہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواحی کوٹ خوشحال سنگھ کے نزدیک پسند کی شادی کرنے کی ضد کرنے والی بہن کو بڑی بہن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طاہرہ بی بی مبینہ طور پر گاؤں کے ایک نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس سے اس کی بڑی بہن آسیہ بی بی زوجہ خلیل منع کرتی تھی لیکن طاہرہ بی بی باز نہ آئی۔
مبینہ طور پر گزشتہ روز طاہرہ بی بی عدالت جا کر اس نوجوان سے شادی کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی تھی جس کا علم ہو نے پر اس کی بڑی بہن آسیہ بی بی نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تاہم پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن مصروف تفتیش ہے۔