کامونکی: (دنیا نیوز) ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی کے تھانہ سٹی کے علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز کواردات ہوئی، اس واردات کے دوران گھریلو ناچاقی پر بیٹے صہیب نے والدہ شہناز بی بی کو چھریوں کے وار کے بعد مار ڈالا۔
قاتل صہیب والدہ کو قتل کر کے چھری سمیت تھانہ سٹی میں پیش ہو گیا، صہیب لاہور سے عید منانے اپنے گھر آیا ہوا تھا، مقتولہ شہناز بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔