لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں تسلسل کے ساتھ گلیوں سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں۔ وزیراعلی نے کہا کہ بروقت آلائشیں اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں بارش کے باوجود عید کے دوسرے روز صفائی آپریشن جاری ہے، شہر میں ہونے والی شدید بارش کے باوجود صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ گزشتہ روز شہر سے 16500 ٹن سے آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا تھا۔ آج عید کے دوسرے روز شہر سے اب تک 3 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی جا چکی ہیں، کل سے اب تک مجموعی طور پر 19500 ٹن سے زائد آلائیشیں اکٹھی کی جاچکی ہیں۔