پنجاب میں گڈ گورننس کیلئے کونسل تشکیل، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سربراہ ہوں گے

Last Updated On 29 July,2020 01:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گڈگورننس کونسل تشکیل دے دی گئی۔ عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی بھی گڈ گورننس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا، دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر زمینی حقائق خود دیکھتا ہوں، گزشتہ رات لاہور کا 3 گھنٹے تفصیلی دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی، کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے، 2 برس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں، کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کا نمائندہ ہوں اور ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔
 

Advertisement