پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں لوڈشیڈنگ کے ستائے متعدد دیہاتوں کی عوام نے واپڈا آفس کا گھیراؤ کر لیا۔ مظاہرین نے واپڈا اہلکاروں کے سر پھوڑ دیئے، آفس میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
پاکپتن میں بجلی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف دیہاتی سڑکوں پر نکل آئے، متعدد دیہاتوں کے رہائشیوں نے واپڈا آفس کا گھیراؤ کر لیا اور توڑ پھوڑ کے دوران واپڈا اہلکاروں کے سر پھوڑ دیئے، پھاٹک بلاک کر کے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 ایس پی، 25 ایس پی اور کرتار پور سمیت متعدد دیہاتوں کی بجلی تین روز سے بند ہے، ڈی ایس پی اکرام خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم تاحال مظاہرین منتشر نہیں ہوئے۔