لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا خاتمے کے آخری مراحل میں ہے، عوام کورونا کے پیش نظر اپنی، دوسروں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا سب پاکستانیوں کو عید کی مبارک دیتے ہیں، عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اس مہلک وبا کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا مذہبی فریضہ انجام دیں، عوام کے تعاون سے جلد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔