اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے باعث پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون سے عالمی وبا کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ عید الاضحیٰ پر عوام سے احتیاط کی اپیل ہے۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) July 31, 2020
ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون سے عالمی وبا کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹر میں اسد قیصر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران عوام احتیاط کریں۔