لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے قلیل مدتی لاتعلقی بھی ذہنی صحت میں بہتری لا سکتا ہے۔
حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا کو اگر صرف ایک ہفتے کیلئے ہی ترک کر دیا جائے تو اینزائٹی، ڈپریشن اور نیند جیسے مسائل میں خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے۔
محققین کے مطابق 18 سے 24 برس کے 295 نوجوانوں کی ذہنی صحت کا تین ہفتوں تک مطالعہ کیا گیا، جس میں ابتدائی دو ہفتوں میں شرکاء نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا لیکن آخری ہفتے میں سوشل میڈیا کو بالکل ترک کر دیا۔
نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا سے مختصر وقفے کے باعث اینزائٹی میں 16 فیصد، ڈپریشن میں 25 فیصد اور بے خوابی جیسے مسائل میں 14 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
تحقیق کے دوران ان افراد میں زیادہ تبدیلیاں دیکھی گئیں جن میں ابتداء میں شدید ڈپریشن کی علامات موجود تھیں۔



