کراچی: لڑٰکے اور لڑکیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

Published On 23 September,2020 07:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے پوش علاقوں کے لڑٰکے اور لڑکیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سعد اللہ،محمداویس،ناصر اور محمد بلال کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان شہر میں منشیات کی آن لائن سپلائی میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزم سعد اللہ نے ڈاکٹر ماہا علی کو مبینہ طور پرکو کین سپلائی کرتا تھا،ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کیس کی تفتیش کے دوران ملزمان کو پکڑا تھا۔

دوران تفتیش ملزم سعد نے پولیس کو بتایا کہ کوکین کی ایک گرام ڈیلیوری پر 13 سے 15 ہزار وصول کیے جاتے تھے۔
 

Advertisement