کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم کو بدترین تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
گلشں اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں بیکری میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل عوام نے لاتوں اور گھونسوں سے ڈاکو کی درگت بنا ڈالی۔ عوام نے تشدد کے دوران شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
مکینوں کے مطابق تین ڈاکوؤں بیکری میں ڈکیتی کی واردات کررہے تھے جس کو ناکام بنا گیا جبکہ 2 ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی تلاش بھی کردی گئی ہے۔