پشاور: پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 21 September,2020 04:51 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے اہم کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، موٹرکار سے بندوقیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و کارتوس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران موٹر کار سے 17 بندوقیں، دو رائفل اور 30 ہزارکارتوس برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ملزم کو گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔