کراچی: مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 18 September,2020 04:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب فائرنگ ہوئی، مدد گار ون فائیو میں تعینات پولیس اہلکار عارف خان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کی، ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
 

Advertisement