پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کار چوری میں ملوث 7 ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے 11 مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔
ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کار چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا جس کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزموں کے قبضے سے 11 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئیں، گاڑیاں ٹمپرنگ اور جعلی کاغذات بنوا کر فروخت کی جاتی تھیں، برآمد ہونے والی گاڑیاں مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔