نوشہرہ میں موٹرسائیکل سے ڈھائی کلو ہیروئن برآمد، ایک ملزم گرفتار

Published On 18 September,2020 03:39 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل سے ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق ضلع نوشہرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک موٹر سائیکل سے ڈھائی کلو ہیروئن برآمد ہوئی، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا سے بتایا گیا ہے، ایکسائز حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
 

Advertisement