فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی ایوب کالونی میں راہ گیر لڑکی کو پانچ اوباش افراد نے اغواء کر کے ساری رات زیادتی کانشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو پھینک کر فرار ہوگئے، واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایوب کالونی کی رہائشی نے تھانہ جھنگ بازار پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی کہ جھنگ روڈ پر گورنمنٹ سکول کے قریب کار سوار نعمان ولد افضل اور اس کے چار ساتھیوں نے اس کو اسلحے کے زور پر اغواء کیا اور لیاقت آباد میں اپنے گھر لے جا کر ساری رات اسلحے کے زور پر اپنی ہوس کانشانہ بنایا جن کے چنگل سے بمشکل رہائی پائی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، تفتیش ویمن پولیس کے سپرد کی گئی ہے۔