کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
بلدیہ اتحاد ٹاون میں ذہنی معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعے سے متعلق سٹی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ مومن آباد پولیس نے گرفتار ملزم فیصل کو عدالت پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگلی سماعت پر ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ پیش کی جائے۔جبکہ مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
ملزم فیصل نے کہا کہ عبدالحمید نے میرے کارخانے میں واردات انجام دی۔ جس وقت واردات ہوئی میں گھر پر تھا۔ پولیس نے میڈیکل کروایا ہے، رپورٹ میں سچ سامنے آجائے گا۔