لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے ریپ کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس قاسم خان 14ستمبر کو سماعت کریں گے ۔
مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موٹروے کے قریب ملزموں نے خاتون کو اُن کےبچوں کےسامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی بار بار کال کے باوجود پولیس مددکیلئےنہیں پہنچی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس قاسم خان 14ستمبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔