ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے خلاف احتجاج کیا اور ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی شرکاء نے بینرز اور پینا فیلکس اٹھا رکھے تھے، جن پر افسوس ناک واقع اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے، جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔
احتجاجی شرکاء نے سی سی پی او لاہور کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔