لاہور: (دنیا نیوز) خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں پنجاب حکومت، وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سی سی پی او نے متاثرہ خاتون کو ہی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا، پنجاب پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جرائم میں اضافہ پولیس کی غفلت، لا پرواہی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ کی وجہ سے ہو رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔