ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی میں نامزد 6 ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

Published On 17 September,2020 12:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سوسائٹی کے نام پر عوام سے دھوکہ اور فراڈ کے مقدمہ میں نامزد خاتون سمیت 6 ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں معاملے سے متعلق سماعت ہوئی، ملزم حمید اللہ، شفاقت علی، لقمان، ذوالفقار میرانی، ملک ممتاز اور کوثر جبین کو عدالت میں پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے بیت النور کے نام سے سوسائٹی بنائی تھی، ملزموں نے شہریوں سے پیسے بٹور لیے، پلاٹ اور گھر نہیں دی، ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کے خلاف عوام سے فراڈ کے ٹھوس شواہد پیش کیے گئے، ملزموں کو عوام سے فراڈ کرنے کے بعد جیل میں رہنا چاہیے، ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، عدالتی فیصلے کے بعد چھ میں ایک ملزم حمید اللہ نے سماعت کے بعد بھاگنے کی کوشش کی جس کو نیب حکام نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔