لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 2 ڈاکو لوٹ مار کرتے پکڑے گئے، شہریوں نے لٹیروں کی درگت بنائی اور مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
لاھور کے تھانہ شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ میں دو ڈاکوؤں نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کو پکڑ لیا اور ان کی تھپڑوں، جوتوں اور ڈنڈوں سے خوب درگت بنائی، پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔
منگل کی شام سے علاقہ میں سات ڈکیتی کی واردات ہوئیں جبکہ پولیس کسی ایک ڈاکو کو بھی گرفتار نہ کر سکی۔