کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی جواد قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
کارروائی کے دوران 2700 کلو گرام چرس پکڑی گئی۔ اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے کشتی جلا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز نے مشکوک کشتی کی نشاندہی کی تھی۔ برآمد کی گئی منشیات یمن کی جانب منتقل کی جانی تھیں۔