کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈپرگھرمیں بچے کے مبینہ قتل میں ملوث خاتون ملازمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل گلشن رحمن ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی سیّد راجا شاہ کے چار سالہ بیٹے کو نوکرانی نے گلا دبا کر قتل کر دیا جبکہ خود موقع سے فرار ہوگئی ملازمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تاہم اسے نواحی علاقے سریاب کے ایک مکان سے گرفتار کیا گیا۔
ملازمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کر کےعدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب نوکرانی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملازمہ گرفتار نہیں بلکہ اس نے اپنے خاندان کے بزرگ افراد کی سربراہی میں گرفتاری دےدی ہے جبکہ بچے کے مبینہ قتل میں ملازمہ کو ملث کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے