کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں چوری کی واردات کے دوران نوکرانی نے مالک کے چار سالہ بچے کو قتل کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق گلشن رحمن ہاؤسنگ سوسائٹی میں نوکرانی نے گھر سے زیورات چوری کرنے کی کوشش کی تو مالک کے چار سالہ بچے نے دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔
ملزمہ نے کمسن کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لئے لاش پانی میں ڈبو دی۔
اہلخانہ نے واقعے کیخلاف جناح ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے چھاپے مار رہی ہے۔