راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں بچی تبدیل ہونے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ حویلیاں کا رہائشی اپنی نوزائیدہ بیٹی کو علاج کیلئے لایا لیکن مردہ بچی تھما دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حویلیاں کا رہائشی اعجاز نامی شخص اپنی اہلیہ سارہ کے ہمراہ نوزائیدہ بچی کو علاج کیی غرض سے بینظیر ہسپتال لایا تھا۔ شعبہ پیڈز کے ڈاکٹر نے بچی کو ہیپٹائٹس کا بتا کر ایمرجنسی میں داخل کر دیا۔
کچھ دیر بعد انھیں ایک مردہ بچی کی لاش دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اعجاز اور اسکی اہلیہ نے بچے کی تدفین حویلیاں میں کر دی۔ تدفین کے بعد ماں نے پیمپر دیکھ کر بتایا کے یہ میرے بچی کا پیمپر نہیں ہے۔
بعد ازاں چیک کیا گیا تو اس پر بچی کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کا نام تھا۔ ہسپتال انتطامیہ نے اس کے بعد فوری طور پر والدین کو ان کی اصل بچی حوالے کر دی۔
رپورٹس ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کے والدین سے میڈیا سے بات نہ کرنے اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کے دستخط بھی لے لیے۔ بچی تبدیل ہونے کے معاملے پر ذمہ داریوں کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔