شیخوپورہ: موٹروے پر ڈاکووں کی گاڑیوں روک کر لوٹ مار، مسافر نقدی و زیورات سے محروم

Published On 11 September,2020 03:40 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹروے پر ڈاکووں نے سڑک پر درخت پھینک کرمتعدد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ لیے،نہ رکنے والی گاڑیوں پر فائرنگ بھی کرتے رہے۔

شیخوپورہ کے علاقہ ہرن مینار انٹر چینج کے قریب 3 ڈاکووں نے موٹروے پر درخت پھینک کر گاڑیاں روکیں اور مسافروں سے لوٹ مار کی، گاڑیاں نا رکنے پر ڈاکووں کی اندھا دھند فائرنگ سے کئی گاڑیوں کے ٹائربھی پھٹ گئے، کوٹ عبدالمالک کے قریب بھی ڈکیتی کی کارروائیں جاری رہیں۔

تھانہ صدر شیخوپورہ اور فیکٹری ایریا پولیس نے ڈاکووں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔