لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ابوذر سلمان خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سی سی پی او کو حکم جاری کرے کہ وہ پولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے ایس ایس پی آپریشنز کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سی سی پی او کو چھوڑ دیں، سی سی پی او تو اپنے آئی جی کی بات نہیں سنتا۔