کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں ڈاکٹرماہا شاہ قتل کے کیس میں ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے درخواست داٸر کردی۔
ڈاکٹر ماہا کے والد نے پیروی کیلئے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور عباس رضوی کی خدمات حاصل کرلیں۔ درخواست گزار کے مطابق معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
میڈیکل رپورٹ کےمطابق ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی اور دائیں جانب سے خارج ہوئی۔۔پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے۔
ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل معائنے کی اجازات دی جائے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے۔ مقدمے میں ملزم جنید، وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔