پشاور: پولیس نے کار سے اسلحہ اورکارتوس برآمد کر لیے، ملزم گرفتار

Published On 16 September,2020 04:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں پولیس نے کارسے بڑی مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلیے، ملزم کو بھی گرفتا رکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں ناکہ بندی کے دوران ایک کار سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا، اسلحے میں 278 پستول، 40 بندوقیں اور5 ہزار کارتوس شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک سمگلر کو گرفتارکیا گیا جس کا تعلق ملاکنڈ سے ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔