فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے علاقے کلیانوالہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی۔
فیصل آباد میں تھانہ گڑھ کے علاقے کلیانوالہ میں میکے آئی شادی شدہ ساجدہ نامی خاتون کو اس کے بھائی نے مبینہ طور پر بدچلنی کے شبہ میں چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔