کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 2 شہریوں نے گھر میں ڈکیتی ناکام بنا دی

Published On 17 September,2020 02:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں دو شہریوں نے گھر میں ڈکیتی ناکام بنا دی۔

2 ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ایک شہری پر ڈاکو نے اسلحہ تان کر گھر میں داخلے کی کوشش کی، دوسرا شہری گھر سے نکل کر ڈاکوؤں پر لپکا اور گھر سے باہر نکال دیا، دونوں شہریوں نے فوری طور پر گھر کا دروازہ بند کرلیا۔

ایک ڈاکو نے ماسک اور دوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی، واردات کی سی سی ٹی وی ہونے کے باوجود ملزمان اب بھی آزاد ہیں۔