فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقہ تاندلیانوالہ میں ایم پی اے کے قریبی عزیز کے گن مین نے میڈِکل سٹور پر ادویات کے پورے پیسے مانگنے پر میڈیکل سٹور مالک پر گن تان لی، سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ پل بنگلہ میں مسلح شخص نے پورے پیسے مانگنے پر اسلحہ تان لیا۔ امجد گجر نامی شخص پی ٹی آئی، ایم پی اے عادل پرویز گجر کے قریبی عزیز کا گارڈ ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی جس میں امجد گجر کو اسلحہ تانے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امجد گجر نامی شخص اسلحہ سمیت میڈیکل سٹور میں داخل ہوا، مالک کے مطابق مسلح شخص نے 2500 روپے کی ادویات خریدیں، امجد گجر نے 1500 روپے ادا کیے، مزید پیسے مانگے پر بندوق تان لی۔