کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے کورنگی کازوے پر زمین سے سونا نکلنے کی خبریں محض افواہ ثابت ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں شہری سونا تلاش کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
شہریوں نے بتایا کہ تین روز سے یہاں موجود ہیں لیکن اب تک زمین سے کوئی سونا نہیں نکلا، ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پیتل، تانبے کے ٹکڑے اور ہڈیاں مل جاتی ہیں جنہیں فروخت کر کے گزر بسر کرتے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ علاقے میں سونا نکلنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔