آزاد کشمیر: ڈینگی کے وار، 75 نئے مریض رپورٹ، تعداد 2700 سے متجاوز

Published On 11 October,2025 10:07 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی مچھر کے حملے تیز ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 75 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2705 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں 2034، باغ میں 115 اور میرپور میں 435 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جہلم ویلی میں 16، نیلم میں 33، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6، پونچھ میں 40، کوٹلی میں 12 اور بھمبر میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 15 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 374 مریض صحتیابی کے بعد گھروں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔