لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

Published On 04 October,2025 12:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 61 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 15 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی ہے۔

راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 29 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1618 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی اور تاکید کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کے کھڑے ہونے کو روکیں تاکہ مچھروں کی افزائش کو کم کیا جا سکے۔