لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزمیں سہولیات کو بہتر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا بڑا کینسر ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، پنجاب حکومت صحت کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازعوام کو صحت کی بہترین سہولیات کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز سیلابی صورتحال کے دوران امدادی سرگرمیوں کی خود مانٹیرنگ کرتی رہیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران متاثرین کی ذہنی صحت پر بھی توجہ دی گئی، کلینک آن وہیلز پراجیکٹ کے تحت لوگوں کو دہلیز پر صحت کی سہولیات دے رہے ہیں۔